
کالی گھاٹ کی سیکوریٹی این ایس جی کے حوالے کر دی گئی
کالی گھاٹ کی سیکوریٹی این ایس جی کے حوالے کر دی گئی
کلکتہ کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک کالی گھاٹ مندر ہے۔ یہاں روزانہ ہزاروں عقیدت مندوں کا ہجوم ہوتا ہے۔ خاص دنوں میں تو لوگوں کا سیلاب آ جاتا ہے۔ شہر کے اہم ترین مقام پر سیکیورٹی کا گھیرا مضبوط کرنے کے لیے انتظامیہ متحرک ہے۔ زائرین کی حفاظت کے پیش نظر الگ پولیس چوکی قائم کرنے کے بعد اب کالی گھاٹ مندر میں این ایس جی (نیشنل سیکیورٹی گارڈ) کی مشق شروع ہو گئی ہے۔ ہفتے کے پہلے دن ہی این ایس جی کے اہلکاروں نے کالی گھاٹ مندر کو گھیرے میں لے لیا۔ اس موقع پر کلکتہ پولیس، ایس ٹی ایف (اسپیشل ٹاسک فورس) اور کلکتہ کمانڈو یونٹ بھی موجود تھے۔


