اب پردھان منتری آواس یوجنا کی مالکن ہوں گی خواتین ہی، بنگال میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ شوبھندو کا بڑا اعلان

اب پردھان منتری آواس یوجنا کی مالکن ہوں گی خواتین ہی، بنگال میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ شوبھندو کا بڑا اعلان

پردھان منتری آواس یوجنا کے لیے رجسٹریشن اب خواتین کے نام پر ہی ہوگا۔ بنگال میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے بڑا اعلان کیا ہے۔ آج، 17 ستمبر یعنی وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر بنگال میں اناپورنا دیوس منایا جا رہا ہے۔ سالٹ لیک میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ وہیں سے وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ آج اناپورنا یوجنا کی چوتھی قسط کی رقم خواتین کے بینک کھاتوں میں بھیجی جائے گی۔ ان کے مطابق آج پورے دن خواتین کے اکاو¿نٹس میں 3,000 روپے فی کس منتقل کیے جائیں گے۔ شوبھندو ادھیکاری نے یہ بھی کہا کہ تمام اہل افراد کو یہ رقم ملے گی۔
صرف یہی نہیں، انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اب سے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت بننے والے گھروں کی رجسٹریشن گھر کی خواتین کے نام پر ہی ہوگی۔
شوبھندو نے کہا، ”وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ مغربی بنگال میں 50 لاکھ سے زیادہ نئے مکانات کی تعمیر کے لیے فہرست تیار کی گئی ہے۔ ان تمام گھروں کی مالکن خواتین ہوں گی۔ معاہدہ خواتین کے نام پر کیا جائے گا۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے گھروں کی مالکن ہم خواتین ہی کو بنائیں گے۔“
بنگال میں خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں اس اقدام کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ آج صرف شوبھندو ادھیکاری ہی نہیں، بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر میں بھی خواتین کا ذکر آیا۔ اناپورنا دیوس کے آغاز کے موقع پر انہوں نے ورچوئل طور پر خطاب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح اناپورنا بھنڈار خواتین کی طاقت کا ذریعہ بن رہا ہے۔

Back to top button
Translate »