بلدیاتی انتخابات سے قبل ریاستی بی جے پی میں بڑی تبدیلی، اداکارہ انجنا کو خواتین مورچہ کی ذمہ داری

بلدیاتی انتخابات سے قبل ریاستی بی جے پی میں بڑی تبدیلی، اداکارہ انجنا کو خواتین مورچہ کی ذمہ داری

بی جے پی میں تنظیمی تبدیلیوں کو لے کر ریاست اور مرکز کے اعلیٰ رہنماو¿ں نے متعدد میٹنگیں کی تھیں۔ آخرکار یہ تبدیلیاں نافذ کر دی گئیں۔ جمعہ کو مرکزی قیادت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرکے اس کی اطلاع دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بی جے پی یوا مورچہ کے صدر کے عہدے پر بیہالا ویسٹ کے اندرنیل خان کی جگہ رکن اسمبلی امیت سامنت کو مقرر کیا گیا ہے۔ خواتین مورچہ کی ذمہ داری سے لاکٹ چٹرجی اور بشنوپور کے رکن پارلیمنٹ سومیترا خان کو ہٹا کر ریاستی جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سات تنظیمی اضلاع—باراسات، بانگاو¿ں، سری رام پور، آرام باغ، مدنی پور، بردوان اور کٹوا—میں ضلعی صدور کو تبدیل کیا گیا ہے۔ ریاستی سکریٹری کے عہدے سے یادوپور کی رکن اسمبلی شربری مکھرجی کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ دارجلنگ کے رکن پارلیمنٹ راجو بستا کو نائب صدر بنایا گیا ہے۔
ریاستی بی جے پی صدر شمیک بھٹاچاریہ نے نئی ذمہ داریاں حاصل کرنے والے رہنماو¿ں کو مبارک باد دی ہے۔ بنیادی طور پر ’ایک عہدہ، ایک شخص‘ کی پالیسی کے تحت ریاستی تنظیم میں بڑے پیمانے پر یہ ردوبدل کیا گیا ہے۔ اس کے پیچھے آئندہ بلدیاتی انتخابات بھی ایک اہم وجہ بتائی جا رہی ہے۔
ویسے بھی 2026 کے انتخابات میں بی جے پی کے حکومت بنانے کے بعد سے مختلف بلدیات میں بورڈ ٹوٹ رہے ہیں۔ متعدد کونسلروں اور چیئرمینوں نے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے نتیجے میں شہری خدمات متاثر ہو رہی ہیں۔ ریاست کی حکمراں جماعت ان بلدیات پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جہاں بورڈ تحلیل ہو چکے ہیں۔ اس ’مشن‘ کو کامیاب بنانے کے لیے ریاستی سطح پر یہ تنظیمی تبدیلی ضروری سمجھی گئی۔ حکومت تشکیل دینے کے پانچ ماہ کے اندر یہ کام مکمل کر لیا گیا۔

Back to top button
Translate »