کولکاتا میں لگاتار چار دنوں تک بارش ہونے کا امکان
کولکاتا میں لگاتار چار دنوں تک بارش ہونے کا امکان
چیت کے مہینے میں مغربی اور شمال مغربی خشک ہواو¿ں کی وجہ سے جنوبی بنگال میں گرمی بڑھ رہی تھی۔ تاہم، اب موسم ایک بار پھر سازگار ہو گیا ہے۔ اتوار سے ہی شہر میں بارش کا آغاز ہو چکا ہے اور علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق، یہ سلسلہ کم از کم اگلے چار دنوں تک جاری رہے گا۔ بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں بھی چلیں گی، جبکہ شمالی بنگال میں ڑالہ باری (اولے گرنے) کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

