بنگال میں چناﺅ پرچار کےلئے ہیما مالنی اور کنگنا رناوت آرہی ہیں

بنگال میں چناﺅ پرچار کےلئے ہیما مالنی اور کنگنا رناوت آرہی ہیں

دہلی کے بی جے پی لیڈروں کی بنگال آمد و رفت پر سیاسی حلقوں میں بحث تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ اسی دوران بی جے پی نے 40 اسٹار مبلغین (Star Campaigners) کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ بنگال کے انتخابات ہونے کے باوجود مبلغین کی اس فہرست میں اکثریت دہلی کے لیڈروں کی ہے، جس کی وجہ سے زعفرانی کیمپ ایک بار پھر تنقید کی زد میں ہے۔

اتوار کی شام بی جے پی کی جانب سے جاری کردہ اسٹار مبلغین کی فہرست میں حسبِ توقع سب سے اوپر نریندر مودی اور امت شاہ کے نام ہیں۔ انتخابات کے اعلان کے بعد دونوں پہلے ہی بنگال کا دورہ کر چکے ہیں۔ ان کے علاوہ فہرست میں نتن نوین، راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری، جے پی نڈا، دھرمیندر پردھان، ہیمنت بسوا شرما، یوگی آدتیہ ناتھ، ریکھا گپتا، دیویندر فڑنویس، موہن چرن ماجھی، مانک ساہا، شیوراج سنگھ چوہان، اشونی ویشنو، اسمرتی ایرانی، انوراگ ٹھاکر، اناپورنا دیوی، ارجن منڈا، بابولال مرانڈی، سمراٹ چودھری، بھوپیندر یادو، سنیل بنسل، بپلب کمار دیو، منگل پانڈے اور امت مالویہ شامل ہیں۔

Back to top button
Translate »