ہوڑہ میں شبھیندو ادھیکاری کے روڈ شو کے دوران ہنگامہ آرائی
ہوڑہ میں شبھیندو ادھیکاری کے روڈ شو کے دوران ہنگامہ آرائی
ہاوڑہ کا بالی اسمبلی حلقہ، جہاں بی جے پی امیدوار سنجے سنگھ کی حمایت میں اپوزیشن لیڈر شبھیندو ادھیکاری روڈ شو کر رہے تھے۔جب روڈ شو بالی گوسوامی پاڑہ پہنچا، تو مبینہ طور پر ترنمول کانگریس (TMC) کے حامیوں نے بی جے پی کے قافلے کو دیکھ کر ‘جے بنگلہ’ کے نعرے لگائے۔ ان نعروں کو سن کر شبھیندو ادھیکاری مشتعل ہو گئے اور کھلی گاڑی سے ٹی ایم سی حامیوں کی طرف انگلی اٹھا کر انہیں وارننگ دیتے ہوئے دیکھے گئے۔ اس دوران دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں سخت تلخ کلامی ہوئی۔ شبھیندو ادھیکاری نے الزام لگایا کہ یہ واقعہ بالی تھانے کے آئی سی (IC) کی شہ پر پیش آیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس پورے واقعے کی شکایت الیکشن کمیشن سے کریں گے۔مقامی ٹی ایم سی امیدوار کیلاش مشرا نے کہا,عوام نے شبھیندو کے ساتھ وہی کیا جس کے وہ مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا، "میں بھی سڑکوں پر نکلا ہوں، مجھے تو کوئی چور نہیں کہتا یا میرے خلاف نعرے نہیں لگاتا۔” انہوں نے مزید کہا کہ اگر ‘جے بنگلہ’ کا نعرہ سن کر کوئی مشتعل ہوتا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ اس کا بنگال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
پولیس کی مداخلت کے بعد صورتحال قابو میں آئی، لیکن انتخابی مہم کے دوران اس واقعے نے علاقے میں سیاسی درجہ حرارت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ترنمول کا کہنا ہے کہ شبھیندو پہلے بھی یہاں کے پولیس افسر کو معطل کروا چکے ہیں اور عوام سب کچھ دیکھ رہی ہے۔

