خوف سے چارپائی کے نیچے چھپا ترنمول لیڈر کو پولس نے گرفتار کرلیا
خوف سے چارپائی کے نیچے چھپا ترنمول لیڈر کو پولس نے گرفتار کرلیا
آواس یوجنا کے فائدہ اٹھانے والوں سے کٹمنی لینے کے الزام میں ماتھابھانگا کے جورپاٹکی کے بااثر ترنمول لیڈر شاہد±ل مِیاں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گزشتہ کچھ دنوں سے وہ فرار تھا۔ بدھ کی شام شاہد±ل کے گھر جا کر پولیس نے اسے چارپائی کے نیچے سے نکال کر گرفتار کر لیا۔ گھر سے باہر نکالتے وقت علاقے کے لوگوں کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا اس ترنمول لیڈر کو۔
بتایا گیا ہے کہ شاہد±ل مِیاں کی بیوی ماتھابھانگا کے جورپاٹکی گاو¿ں پنچایت کی رکن ہیں۔ شاہد±ل خود ماتھابھانگا تھانے میں سِوِک والینٹیئر کے طور پر کام کرتا تھا۔ اسی وجہ سے علاقے میں اس کا خاص اثر و رسوخ تھا۔ وہ اپنے آپ کو ترنمول لیڈر کے طور پر پہچان کراتا تھا۔ اثر و رسوخ استعمال کرکے علاقے کے آواس یوجنا کے فائدہ اٹھانے والوں سے 5 ہزار، 10 ہزار حتیٰ کہ 20 ہزار روپے تک کٹمنی لینے کا الزام شاہد±ل پر عائد کیا گیا ہے۔ اس الزام کو لگا کر اسے گرفتار کرنے کے مطالبے پر 25 مئی کو علاقے والوں نے احتجاج کیا تھا۔ اس کے بعد سے ملزم ترنمول لیڈر فرار تھا۔ کٹمنی کا الزام عوامی ہونے کے بعد ماتھابھانگا تھانے نے شاہد±ل کو معطل کر دیا۔ لیکن علاقے میں وہ نظر نہیں آ رہا تھا۔ اس کی تلاش میں پولیس نے چھان بین شروع کر دی۔

