
ڈیوٹی کے دوران پولیس کانسٹیبل نے اپنی ہی سروس ریوالور سے سر میں گولی مار لی
ڈیوٹی کے دوران پولیس کانسٹیبل نے اپنی ہی سروس ریوالور سے سر میں گولی مار لی
دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ ڈیوٹی انجام دے رہے آسنسول کے ایک پولیس کانسٹیبل نے اسی دوران اپنی سروس ریوالور سے اپنے سر میں گولی مار کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ لاری ہٹانے کے بعد ان کی لاش برآمد ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ سنجے جانا نامی مذکورہ پولیس اہلکار کانکسا ٹریفک گارڈ میں تعینات تھے۔ منگل کی رات پاناغڑ بائی پاس پر قومی شاہراہ نمبر 19 پر وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ کچھ دیر بعد جب ایک لاری وہاں سے ہٹائی گئی تو ساتھی پولیس اہلکاروں نے دیکھا کہ سنجے کی لاش وہاں بے ہوشی کی حالت میں پڑی ہوئی ہے۔ سڑک پر خون پھیل رہا تھا۔ فوری طور پر انہیں وہاں سے نکال کر درگاپور کے ایک اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔
آخر یہ واقعہ کیسے پیش آیا، پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ فارنسک ٹیم کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔ فی الحال جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سنجے آسنسول پولیس لائن کے کوارٹر میں رہتے تھے۔ ان کا 11 سال کا ایک بیٹا بھی ہے۔ انہوں نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا، تفتیشی افسران اس بات کا پتہ لگانے میں مصروف ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، اہل خانہ سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔


