عدالت نے ابھیشیک بنرجی کے پی اے کو قبل از وقت ضمانت دینے سے انکار کر دیا

عدالت نے ابھیشیک بنرجی کے پی اے کو قبل از وقت ضمانت دینے سے انکار کر دیا

ابھیشیک بنرجی کے معتمد سمت رائے کو کلکتہ ہائی کورٹ نے ابھی قبل از وقت ضمانت نہیں دی۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ آئندہ سوموار کو سمت کو مالی لین دین، بینک اکاو¿نٹس سمیت تمام معلومات حلف نامے کی شکل میں جمع کروانی ہوں گی۔ابھیشیک کے معتمد سمت کے خلاف بدعنوانی کے الزام میں ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔ سی آئی ڈی انہیں ڈھونڈ رہی ہے۔ تاہم سمت کا پتہ نہیں چل سکا۔ سمت کے وکیل نے قبل از وقت ضمانت اور تحفظ کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ سمت کی قبل از وقت ضمانت اور تحفظ سے متعلق اس مقدمے میں جسٹس جے سین گپتا کا مشاہدہ تھا، "الزام ہے کہ جعلسازی کے بعد رقم آپ کے پاس گئی ہے۔ گواہ اور دیگر ملزمان بھی یہی کہہ رہے ہیں۔ ایک مجرمانہ گروہ کی مدد فراہم کرنے کا الزام ہے۔ یہاں تک کہ جعلی دستاویزات اور جعلی کاغذات برآمد ہوئے ہیں۔ الزامات کی تفتیش کے لیے حراست میں لینے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
زمینی بدعنوانی کے کیس میں گرفتار مڈنی پور کے سابق ایم ایل اے سوجے ہزاری سے پوچھ گچھ کے دوران سمت کا نام سامنے آیا تھا۔ شالبنی تھانے میں ابھیشیک کے معتمد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ انہیں ڈھونڈنے کے لیے شالبنی تھانے کی پولیس کالی گھاٹ میں ابھیشیک کے گھر کے سامنے پہنچ گئی تھی، ساتھ میں مرکزی فورس بھی تھی۔ کافی انتظار کے بعد تالا توڑ کر پولیس اندر داخل ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق، سمت کے موبائل کا ٹاور لوکیشن آخری بار انہیں ابھیشیک کے گھر ملا تھا۔ اسی سراغ پر شالبنی تھانے کی پولیس نے ابھیشیک کے گھر چھاپہ مارا، تاہم وہاں سمت نہیں ملا۔ اسی دن ہوگلی کے شری رام پور میں سمت کے سسرال میں بھی پولیس نے چھاپہ مارا، وہاں بھی ان کا پتہ نہیں چلا۔ بعد میں ڈیبرا تھانے میں سمت کے خلاف تقرریوں میں بدعنوانی میں ملوث ہونے کے الزام میں ایف آئی آر درج ہوئی۔ ان کے خلاف ریاستی جاسوس شاخ سی آئی ڈی نے ‘لک آو¿ٹ سرکولر’ جاری کیا ہے۔

Back to top button
Translate »